تلنگانہ

یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب 2جون کو بڑے پیمانہ پرمنائی جائیں گی: وزیرآبکاری جوپلی کرشناراو

تلنگانہ کے وزیر آبکاری جوپلی کرشنا راو نے واضح کیا ہے کہ ریاست کی یوم تاسیس تقاریب کو 2جون کو بڑے پیمانہ پر منایاجائے گااور ان تقاریب کا چارکروڑافراد مشاہدہ کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر آبکاری جوپلی کرشنا راو نے واضح کیا ہے کہ ریاست کی یوم تاسیس تقاریب کو 2جون کو بڑے پیمانہ پر منایاجائے گااور ان تقاریب کا چارکروڑافراد مشاہدہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان

ریاست کے عوام کا علحدہ ریاست کا 60 سال کا خواب2جون کو ہی پورا ہواتھا اوریوپی اے کی صدرنشین کے طورپر سونیاگاندھی نے اُس وقت کے آندھرا کے ارکان پارلیمنٹ کی رکاوٹوں کے باوجود بڑا فیصلہ تلنگانہ کی حمایت میں لیتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایاتھا کہ تلنگانہ خطہ کو ریاست کا درجہ حاصل ہو۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن جماعت بی آرایس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سالوں کے دوران بی آرایس نے کسانوں اور زراعت کے شعبہ کو نظرانداز کردیاتھا جبکہ اس کے برخلاف موجودہ کانگریس حکومت نے جو وعدہ کیا تھا، وہ پورا کیا ہے۔

بی آر ایس اور بی جے پی، دونوں 10 سال تک اقتدار میں تھیں، انہیں کسانوں کی کوئی فکر نہیں تھی۔ اب ان کو اس مسئلہ پر سوال کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور حکومت آفات سماوی کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پر کسانوں کی مدد کررہے ہیں۔

پہلے آفات سماوی پرکسانوں کی فصلوں کو نقصان کی صورت میں انہیں معاوضہ نہیں ملتا تھا لیکن اب کسان فصل کو نقصان پر معاوضہ حاصل کرپارہے ہیں اور ہم ان کسانوں کو انشورنس پریمیم بھی فراہم کر رہے ہیں۔