تلنگانہ

تلنگانہ: عادی مجرمین کا گروہ گرفتار

پولیس کے مطابق یہ گروہ فیس بک پر کار ڈیلنگ کے نام پر معصوم عوام کو نشانہ بناتے ہوئے کرایہ پر حاصل کی گئی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کر کے جعلی آر سی، آدھار اور دیگر شناختی کارڈ تیار کرتا اور ان ہی گاڑیوں کو لاکھوں روپے میں فروخت کر دیتاتھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع پولیس نے عادی مجرموں کے گروہ کو گرفتار کرتے ہوئے آن لائن دھوکہ دہی کے سنسنی خیز معاملہ کا پردہ فاش کیا۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

پولیس کے مطابق یہ گروہ فیس بک پر کار ڈیلنگ کے نام پر معصوم عوام کو نشانہ بناتے ہوئے کرایہ پر حاصل کی گئی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کر کے جعلی آر سی، آدھار اور دیگر شناختی کارڈ تیار کرتا اور ان ہی گاڑیوں کو لاکھوں روپے میں فروخت کر دیتاتھا۔

بعد ازاں وہ گاڑیاں دوبارہ چوری کر کے اصل مالکان کو واپس لوٹا دیتا اور موبائل نمبروں کو تبدیل کرتے ہوئے مسلسل فراررہتا۔ ضلع کاماریڈی ہیس پی راجیش چندرا کی ہدایت پر اے ایس پی کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے تحقیقات میں تیز پیدا کرتے ہوئے مچارَیڈی پولیس اسٹیشن کی حدود میں درج شکایت پر کارروائی کی۔

اس دوران گروہ کے چھ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم تاحال مفرور ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت محمد ایاز ، محمد زاہد علی ، پُرتھوی جگدیش ، راچرل شیو کرشنا، کرن کوٹ ساکیت اور وِویک کی حیثیت سے کی گئی۔

پولیس نے ان کے قبضے سے انووا، ایرٹیگا اور بالینو کاریں، 15 موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ، 10 سم کارڈ، خالی چِپ کارڈ، جعلسازی شدہ آر سی اور گاڑیوں کے جی پی ایس آلات برآمد کیے۔

پولیس تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ یہ نٹ ورک پہلے ہی شنکرپلی، منچال، رام چندراپورم، چندانگر، میاں پور اور عطاپورپولیس اسٹیشنوں میں درج کئی مقدمات میں ملوث رہا ہے۔