تلنگانہ

تلنگانہ: گانجہ کی اسمگلنگ، چار رکنی گروہ گرفتار

گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث چاررکنی گروہ کو تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں گرفتارکرلیاگیا۔

حیدرآباد: گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث چاررکنی گروہ کو تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں گرفتارکرلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

پولیس نے ان کے قبضہ سے 12 لاکھ روپے مالیت کا 60 کلو گرام ممنوعہ اشیا کو ضبط کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والا گروہ آندھرا پردیش کے راستے گانجہ تلنگانہ اسمگلنگ کررہاتھا۔

پولیس نے محبوب آباد ضلع کے ترورمنڈل میں معمول کی جانچ کے دوران ملزم کی گاڑی سے گانجہ ضبط کرلیا۔

پوچھ گچھ کے دوران ملزمین نے انکشاف کیا کہ وہ طویل عرصے سے گانجہ اسمگل کر رہے تھے اور زیادہ تر گانجہ حیدرآباد میں فروخت کی جاتی تھی۔