تلنگانہ

تلنگانہ: تلاشی مہم کے دوران 3.09کروڑروپئے مالیت کا سوناضبط

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پولیس نے تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔دستاویزات کے بغیر منتقلی کی جانے والی نقد رقم اور سونے کو ضبط کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پولیس نے تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔دستاویزات کے بغیر منتقلی کی جانے والی نقد رقم اور سونے کو ضبط کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
حیدرآباد میں تلاشی مہم، 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 17 ہزار روپے ضبط
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

تازہ طورپر ضلع جنگاوں کے رگھوناتھ پلی منڈل کے کوملاٹول پلازہ کے قریب چلائی جارہی تلاشی مہم کے دوران 5.4کلو سونا ضبط کیاگیاجس کی مالیت تقریبا3.09کروڑروپئے ہے۔

پولیس نے یہ بات بتائی۔ آج صبح 6 بجے سے 11 بجے تک 5 لاکھ 17 ہزارروپئے نقدی ضبط کی گئی۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے لے کر آج تک جنگاوں پولیس نے دو کروڑ 31 لاکھ سات ہزار 970 روپے نقد ضبط کیے ہیں۔

تاحال 12,475.35 لیٹر شراب ضبط کی گئی ہے۔ آج 6 بیلٹ شاپس کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں اور اب تک جملہ127 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس نے اب تک 47 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔