حیدرآباد

تلنگانہ کے حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی کار حادثہ کا شکار

اس زور دار تصادم کے بعد کار کا ٹائر اچانک پھٹ گیا۔ خوش قسمتی سے اس وقت محمد علی شبیر گاڑی میں موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے وہ کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہے۔

حیدآباد: تلنگانہ کے سرکردہ کانگریس رہنما اور حکومتی مشیر محمد علی شبیر ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق، ان کی سرکاری گاڑی کا ڈرائیور ایک دوسری کار کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہوگیا، جس کے نتیجے میں گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

متعلقہ خبریں
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

اس زور دار تصادم کے بعد کار کا ٹائر اچانک پھٹ گیا۔ خوش قسمتی سے اس وقت محمد علی شبیر گاڑی میں موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے وہ کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق، محمد علی شبیر کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی کی آئندہ عوامی ریلی کے سلسلے میں مقامِ جلسہ کا معائنہ کرنے کے لیے وزراء کے ایک وفد کے ہمراہ کاماریڈی پہنچے تھے۔

اسی دوران ان کی گاڑی کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ پارٹی حلقوں میں اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے کہ شبیر علی کسی جانی نقصان کے بغیر محفوظ رہے، البتہ اس واقعے نے ایک لمحے کے لیے سب کو تشویش میں ڈال دیا۔