حیدرآباد

اسکولس کے علاقوں میں زائد بسیں چلانے حکومت تلنگانہ کا غور:وزیرٹرانسپورٹ

۔ قانون ساز اسمبلی میں سوالات کے سیشن کے دوران بعض ارکان کے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ انہوں نے آر ٹی سی کو ہدایت دی ہے کہ وہ خاص طور پر ان علاقوں میں بسیں چلانے کے معاملہ پر غور کریں جہاں اسکولس ہیں۔

حیدرآباد: وزیرروڈ ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ان علاقوں میں خصوصی بسیں چلانے کے امکان پر غور کر رہاہے جہاں اسکولس واقع ہیں۔ قانون ساز اسمبلی میں سوالات کے سیشن کے دوران بعض ارکان کے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ انہوں نے آر ٹی سی کو ہدایت دی ہے کہ وہ خاص طور پر ان علاقوں میں بسیں چلانے کے معاملہ پر غور کریں جہاں اسکولس ہیں۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
وجے دشمی کے موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ نے عوام کو حلف دلایا (ویڈیو)
17 / ستمبر کے دن سیاسی جلسوں پر پابندی: تلنگانہ گورنمنٹ
تحریک مسلم شبان: پرانے شہر میں بیروزگاری، غربت، ترک تعلیم سب سے بڑا مسئلہ: دیپاداس منشی

 انہوں نے کہا کہ ا سکولوں کی 24 ہزار بسیں چلاتی جاتی ہیں اور حکومت حادثات کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلنے سے 15 دن پہلے اسکولوں اور کالجوں کی بسوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری قراردیاگیاہے، 15 سال سے زائد پرانی بسوں کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

وزیرموصوف نے واضح کیا کہ حکومت اس سلسلے میں غفلت کی اجازت نہیں دے گی۔ ہر بس میں فائر، فون نمبر ڈسپلے اور میڈیکل کٹ ہونا ضروری ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کو بھی حفاظتی اقدامات کے معاملے میں سختی سے کام لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔