تلنگانہ

تلنگانہ حکومت نے ماڈل اسکولس میں داخلوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا

تلنگانہ حکومت نے تعلیمی سال 2024-25کیلئے ماڈل اسکولس میں داخلوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے تعلیمی سال 2024-25کیلئے ماڈل اسکولس میں داخلوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

تمام کلاسس میں داخلے ٹسٹ کے ذریعہ دیئے جائیں گے۔آٹھویں تا دسویں جماعت میں داخلے لیٹرل انٹری کے ذریعہ مخلوعہ نشستوں کی دستیابی کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔

چھٹویں تادسویں کلاسس میں داخلوں کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 22فروری مقرر کی گئی ہے۔درخواستیں ویب سائٹ https://telanganams.cgg.gov.in کے ذریعہ داخل کی جاسکتی ہیں۔

امیدوار یکم اپریل سے ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔امیدواروں کاانتخاب 25مئی کو کیاجائے گااور اسناد کی جانچ 27تا31مئی کی جائے گی۔