ایشیاء

افغانستان میں مٹی کے تودے گرنے سے 25 افراد ہلاک

افغانستان کے مشرقی نورستان صوبے کے نورگارام ضلع کے ایک گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

کابل: افغانستان کے مشرقی نورستان صوبے کے نورگارام ضلع کے ایک گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
افغان شہریوں کو جاری ہزاروں پاکستانی پاسپورٹس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر

ضلعی گورنر قاری حبیب اللہ صابر نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کی رات دیر گئے نورگارم ضلع کے تاتن درہ علاقے میں شدید بارش اور برف باری کی وجہ سے یہ آفت آئی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اہلکار نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملبے تلے مزید کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کم از کم 20 مکانات کو بھی تباہ یا بری طرح نقصان پہنچا۔

نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں تبدیلی ہوگی۔

اتوار کی سہ پہر سے دارالحکومت کابل سمیت افغانستان کے کچھ حصوں میں بارش اور برف باری ہو رہی ہے۔

a3w
a3w