حیدرآباد

حکومت تلنگانہ کا رویہ عدم تعاون والا: گورنرتمیلی سائی

ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے مزید کہا کہ ان کا مقصد بلس کی منظوری میں تاخیر کرنا قطعی نہیں تھا۔ گورنر نے کہا کہ وہ تلنگانہ میں ملازمتوں کے مواقعوں کے متعلق بل کا جائزہ لینے کے بعد کہ آیا یہ عوام کیلئے مفید رہے گا یا نہیں، منظوری دیں گی۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کا اختیا رکردہ رویہ جداگانہ ہے۔ آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا رویہ عام طور پر گورنرس کی جانب سے اختیار کئے جانے والے رویہ جیسا ہی ہے۔

 اس کے برعکس حکومت تلنگانہ ہی عدم تعاون پر مبنی رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں ریاستی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے بلس کو محض اس لئے منظوری نہیں دی کیونکہ وہ ان بلس کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کرنا چاہتی تھیں۔ بلس کو منظور نہ کرنے کی کوئی اور وجہ نہیں تھی۔

ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے مزید کہا کہ ان کا مقصد بلس کی منظوری میں تاخیر کرنا قطعی نہیں تھا۔ گورنر نے کہا کہ وہ تلنگانہ میں ملازمتوں کے مواقعوں کے متعلق بل کا جائزہ لینے کے بعد کہ آیا یہ عوام کیلئے مفید رہے گا یا نہیں، منظوری دیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ یہ کہنا سراسر غلط ہے کہ بلس کی منظوری میں تاخیر ہورہی ہے مگر ہر فیصلہ کو کافی غور وخوص کے بعد منظور کرنا پڑتا ہے۔ گورنر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے ان کو بجٹ سے قبل تقریر کرنے کے موقع سے محروم کرنے کے باوجود انہوں نے بجٹ کو منظوری دی تھی۔

a3w
a3w