جرائم و حادثات
روڈی شیٹرمحمدقیصر کی جائیدادوں کاکیس‘انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کے حوالے
اب قیصر کو انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کے چکر لگانا پڑسکتا ہے اور جائیدادیں کہاں سے آئی کہاں سے خریدا‘ سب کا حساب بتانا پڑئے گا۔اب تک صرف پولیس پیچھے پڑی ہوئی تھی لیکن اب انفورسمنٹ کا سامنا کرنا پڑئے گا۔
حیدرآباد: حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹر محمد قیصر کی جائیدادوں کا کیس انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیاگیا۔پولیس ذرائع کے بموجب درگاہ یوسفینؒ نامپلی کے قریب رہنے والا محمدقیصر جوحبیب نگر پولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹر ہے۔
ان کی بے نامی جائیداد کا کیس اب انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کومنتقل کردیا گیا ہے۔بتایا جاتاہے کہ اس روڈی شیٹر کے پاس 100کروڑروپے مالیت سے زیادہ کی جائیدادیں ہیں۔
یہ ساری جائیدادیں جواخانہ‘ سٹہ بازی‘ٹلمنٹس اورکئی غیرقانونی سرگرمیوں سے کمائی گئی ہے۔ پولیس نے پہلے قیصر کو گرفتار کیا اورجیل منتقل کردیاتھا۔ وہ کل ہی ضمانت پر رہا ہواتھا۔
اب قیصر کو انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کے چکر لگانا پڑسکتا ہے اور جائیدادیں کہاں سے آئی کہاں سے خریدا‘ سب کا حساب بتانا پڑئے گا۔اب تک صرف پولیس پیچھے پڑی ہوئی تھی لیکن اب انفورسمنٹ کا سامنا کرنا پڑئے گا۔