تلنگانہ حکومت کی پالیسی،15سال پرانی گاڑیوں کو اسکراپ کردیا جائے گا
اس وقت محکمہ کے پاس ایس آر نگر میں 220 سے زیادہ گاڑیاں موجود ہیں اور 165گاڑیوں کو اسکراپ کے لئے بھیجنے کی فائل تیار ہے۔ اس کے علاوہ، مزید125 گاڑیوں کا ہراج حکومت کی منظوری کا منتظرہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے جاریہ سال سے اسکراپ پالیسی نافذ کر دی ہے جس کے تحت 15سال سے زیادہ پرانی، غیر موزوں یا زیادہ کلومیٹر چلی ہوئی گاڑیوں کو اسکراپ کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔
محکمہ صحت وطبابت بھی اس پالیسی پر عمل درآمد کر رہا ہے اور اس کے ٹرانسپورٹ ونگ کی 108 ایمرجنسی گاڑیوں کے بشمول کئی پرانی گاڑیوں کو اسکراپ کیا جا رہا ہے۔
یہ محکمہ اس پالیسی پر عمل کرنے والا پہلا محکمہ بن گیا ہے جو دوسروں کے لئے ایک مثال قائم کر رہا ہے۔ پہلے مرحلہ کا ہراج مکمل ہو گیا ہے جہاں (76) گاڑیوں کا آن لائن ہراج کیاگیا جس سے 45لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی جو سرکاری خزانہ میں جمع کرا دی گئی ہے۔
اس وقت محکمہ کے پاس ایس آر نگر میں 220 سے زیادہ گاڑیاں موجود ہیں اور 165گاڑیوں کو اسکراپ کے لئے بھیجنے کی فائل تیار ہے۔ اس کے علاوہ، مزید125 گاڑیوں کا ہراج حکومت کی منظوری کا منتظرہے۔
یہ پالیسی ان گاڑیوں پر لاگو ہوتی ہے جو 15سال سے زیادہ پرانی ہیں یا 6لاکھ کلومیٹر سے زیادہ چل چکی ہیں۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی نجی گاڑی مالک رضاکارانہ طور پر 15سال سے زیادہ پرانی گاڑی اسکراپ کے لئے دیتا ہے تو اسے روڈ ٹیکس میں کچھ چھوٹ یا دیگر مراعات حاصل ہوں گی۔
محکمہ صحت وطبابت اسکراپ سے ہونے والی آمدنی کو سرکاری خزانہ میں جمع کر رہا ہے اور مجموعی طور پر یہ محکمہ اسکراپ پالیسی کو لاگو کرنے والا پہلا محکمہ بن گیا ہے۔