تلنگانہ

اے پی کی نئی حکومت سے تلنگانہ حکومت بہتر تعلقات بنائے گی: وزیراعلی

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے اے پی میں جلد بننے والی نئی حکومت کے ساتھ تلنگانہ حکومت بہتر تعلقات بنائے گی۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے اے پی میں جلد بننے والی نئی حکومت کے ساتھ تلنگانہ حکومت بہتر تعلقات بنائے گی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
ترقی اور بہبود میں مجھے نائیڈو سے مقابلہ کا موقع دستیاب: ریونت ریڈی

نئی حکومت کے ساتھ تعاون کے ذریعہ وہ دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کی ترقی کیلئے مساعی کریں گے اوردونوں ریاستوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے نئی حکومت کے تعاون سے تروملا میں کلیانامنڈپم، گیسٹ ہوزکی تعمیر کو بھی یقینی بنایاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دورمیں ریاست میں کسان خوش ہیں۔

انہوں نے اپنے افراد خاندان کے ساتھ آج اے پی کے تروملا میں اپنے ارکان خاندان کے ساتھ درشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریاست میں پانی کے مسائل حل کئے گئے۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اورآندھراپردیش کے عوام کی خوشحالی اوران ریاستوں کی ترقی کے لئے درشن کیاگیا۔

a3w
a3w