بی سی ریزرویشن پر تلنگانہ ہائی کورٹ کافیصلہ۔ 14 اکتوبر کو تلنگانہ بھر میں ہڑتال کی اپیل
انہوں نے یہ بیان نیشنل بی سی ویلفیر ایسوسی ایشن کے قومی نائب صدر ستیم کی صدارت میں نظام آباد میں ہوئے پروگرام میں دیا جس میں بی سی تنظیموں کے قائدین آرکرشنیا، مدھو سدن چاری اور سرینواس گوڑ شریک ہوئے۔
حیدرآباد: بی سی ویلفیر ایسوسی ایشن قائد آرکرشنیا نے کہا ہے کہ مقامی بلدی اداروں کے انتخابات میں بی سی ریزرویشن پر تلنگانہ ہائی کورٹ کے حکم التوا کے نتیجہ میں بی سیز کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بیان نیشنل بی سی ویلفیر ایسوسی ایشن کے قومی نائب صدر ستیم کی صدارت میں نظام آباد میں ہوئے پروگرام میں دیا جس میں بی سی تنظیموں کے قائدین آرکرشنیا، مدھو سدن چاری اور سرینواس گوڑ شریک ہوئے۔
بی سی ریزرویشن کے معاملہ پر انہوں نے ہائی کورٹ کی روک پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ 56 فیصد بی سی آبادی کے حقوق کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی افسوس ظاہر کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود انتخابی عمل کو روکنا بدقسمتی کی بات ہے۔
انہوں نے اس فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے 14 اکتوبر کو ریاست گیر ہڑتال کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ منڈل کمیشن کی طرز پر تحریک کو مزید سرگرم کیا جائے گا اور دھرنے، راستہ روکنے جیسے اقدامات کے ذریعہ تلنگانہ میں احتجاج کیا جائے گا۔