تلنگانہ

تلنگانہ: فیکٹری میں خوفناک دھماکہ ، مرنے والوں کی تعداد 37 ہو گئی ۔11 کی حالت تشویشناک

مزید 35 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 11 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اب تک 27 افراد لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے بچاو کارروائیاں جاری ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے پاشمائیلارم صنعتی علاقہ کی ایک فیکٹری میں گزشتہ روز پیش آئے خوفناک دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔

مزید 35 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 11 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اب تک 27 افراد لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے بچاو کارروائیاں جاری ہیں۔

سنگاریڈی کے ضلع کلکٹر نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کو شبہ ہے کہ مزید افراد ملبے اور عمارت کے نیچے پھنسے ہو سکتے ہیں۔ نکالی گیی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔ ۔

حادثہ کے وقت فیکٹری میں 108 مزدور موجود تھے۔ زخمیوں میں 11 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاشمائیلارم صنعتی علاقہ کی ایک کمپنی میں زوردار دھماکہ ہواتھا۔ یہ دھماکہ سِگاچی کیمیکل فیکٹری میں ریئکٹر پھٹنے کی وجہ سے ہوا، جس کے نتیجہ میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثہ میں کئی مزدور جھلس گئے دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مزدور دور تک اچھل کر جا گرے

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ