تعلیم و روزگار

تحریری، تقریری، قرأت و کوئیز مقابلے

کل ہند عظمت مصطفی ﷺ کے مجلس استقبالیہ کا مشاورتی اجلاس مغلپورہ میں مولوی وحید احمد ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

حیدرآباد : کل ہند عظمت مصطفی ﷺ کے مجلس استقبالیہ کا مشاورتی اجلاس مغلپورہ میں مولوی وحید احمد ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلا س کا آغازقرأت و نعت شریف سے ہوا۔معتمد استقبالیہ مفتی عبدا لواسع احمد صوفی نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کل ہند عظمت مصطفی ﷺ کانفرنس کے زیر اہتمام تحریری، تقریری، قرأت، کوئیز کے مقابلہ جات منعقد کئے جائینگے۔

دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع میں مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا، جن کے عناوین اور تاریخوں کا عنقریب اعلان کیا جائیگا۔

یکم تا 12/ربیع الاول دونوں شہرو ں کی مختلف مساجد میں جشن میلاد النبی ﷺ کے جلسے منعقد کئے جائیں گے۔

جید علماء ان جلسوں کو مخاطب کریں گے۔ اس موقع پر مختلف شعبہ حیات میں بے لوث خدمت انجام دینے والوں کو میلاد النبی ﷺ ایوارڈ سے سرفرازکیا جائیگا۔