تلنگانہ

تلنگانہ: بیوی کا گلا گھونٹ کر شوہر نے قتل کردیا

حالیہ دنوں میں ریشما کی ایک اور شخص سے دوستی ہوگئی تھی۔ جب شوہر نے اس بات کو محسوس کیا تو اس نے بیوی کو سمجھانے کی کوشش کی، مگر ریشما کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس سبب دونوں کے درمیان مسلسل جھگڑے ہونے لگے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں بیوی کا گلا گھونٹ کر شوہر نے قتل کردیا ۔ضلع کے بالاجی نگر یہ ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔بیوی کی مبینہ ناجائز تعلقات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوہر نے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

اطلاعات کے مطابق ریشما، جو بالاجی نگر کی ساکن ہے، نے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ریتیش سنگھ سے محبت کی شادی کی تھی۔ ان دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔


حالیہ دنوں میں ریشما کی ایک اور شخص سے دوستی ہوگئی تھی۔ جب شوہر نے اس بات کو محسوس کیا تو اس نے بیوی کو سمجھانے کی کوشش کی، مگر ریشما کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس سبب دونوں کے درمیان مسلسل جھگڑے ہونے لگے۔


کچھ دن قبل ریشما گھر چھوڑ کر اسی شخص کے ساتھ چلی گئی تھی اور ایک ہفتہ بعد واپس لوٹی۔ اس پر برہمی میں آکر شوہر نے اس کا گلا دبا کر قتل کردیا۔


پولیس کو اطلاع ملتے ہی وہ موقع واردات پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا۔