حیدرآباد

تلنگانہ: مندرمیں مورتی کونقصان پہنچانے کا واقعہ، مقامی افراد کا احتجاج

تلنگانہ کے سکندرآبادمونڈامارکٹ،کماری گوڑہ علاقہ کی ایک مندرکے قریب کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ مندرمیں مورتی کو نقصان پہنچایاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سکندرآبادمونڈامارکٹ،کماری گوڑہ علاقہ کی ایک مندرکے قریب کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ مندرمیں مورتی کو نقصان پہنچایاگیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی مندر کے قریب بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے جنہوں نے اس واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے اس میں ملوث افرادکوگرفتارکرنے کامطالبہ کیا۔

انہوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور نعرے بازی بھی کی جس کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری تعداد وہاں جمع ہوگئی۔

اس احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی مرکزی وزیر کشن ریڈی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند سے بات کی اور مندر میں مورتی کا معائنہ کیاجس کونقصان پہنچایاگیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ کچھ عرصہ سے حیدرآباد میں بالخصوص نوراتری کی پوجا کے موقع پر کئی طرح کے واقعات سامنے آئے۔

انہوں نے نمائش گراونڈ میں مورتی کو نقصان پہنچانے اور دیگر علاقوں میں مورتیوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات کا حوالہ دیا۔

سابق وزیرسرینواس یادو اورمقامی رکن اسمبلی گنیش بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔پولیس نے بتایاجاتا ہے کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔