دہلی

بیرون ممالک سے جسد خاکی لانے کے لئے آن لائن سہولت

منسکھ منڈاویہ جمعہ کو اس پورٹل کی شروعات کی۔ اس موقع پرمرکزی وزرائے صحت اور خاندانی بہبودپروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور ڈاکٹر پروین بھارتی پواراور تمل ناڈوکے صحت کے وزیر مسٹر ایم سبرامنیم موجود رہے۔

نئی دہلی: بیرون ممالک میں مرنے والے ہندوستانی شہریوں کے جسد خاکی کو اپنے وطن میں لانے کے عمل کو آسان بنانے کے لئے حکومت نے ای کیئرپورٹل کی شروعات کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت

مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبودکے وزیر منسکھ منڈاویہ جمعہ کو اس پورٹل کی شروعات کی۔ اس موقع پرمرکزی وزرائے صحت اور خاندانی بہبودپروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور ڈاکٹر پروین بھارتی پواراور تمل ناڈوکے صحت کے وزیر مسٹر ایم سبرامنیم موجود رہے۔ منڈاویہ نے کہاکہ اس سے انسانوں کی باقیات کے ٹرانسپورٹ کا عمل آسان اور تیز ہوگی۔

پروفیسر بگھیل نے کہاکہ جب کسی شخص کی دوسرے ملک میں موت ہو جاتی ہے،تو متوفی کے باقیات کو ہندوستان واپس لانے کے لئے بہت ساری کاغذی کاروائی اور عمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے خاندان اور دوست مایوس ہو جاتے ہیں۔

اس معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے اور کم سے کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ انتظامیہ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے وزرائے صحت اور خاندانی بہبود، ہندوستانی حکومت نے یہ قدم اٹھا یا ہے۔

a3w
a3w