تعلیم و روزگار

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، طالبات کا شاندار مظاہرہ

سیکنڈ ایئر میں کامیابی کی شرح 65.65 فیصد رہی، طالبات کا کامیابی تناسب 74.21 فیصد اور طلبہ کا 57.31 فیصد رہا۔ اس امتحان میں 5,08,582 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 3,33,908 کامیاب ہوئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ نتائج نامپلی میں واقع انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دفتر میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرامارکا، کومٹیرڈی وینکٹ ریڈی اور پوننم پربھاکر نے مشترکہ طور پر جاری کیے۔

متعلقہ خبریں
ڈان ہائی اسکول: جدید تعلیمی نظام کا درخشاں ستارہ
گروپI کے جوابی بیاضات کی جانچ کا آغاز، جلد نتائج کا اعلان متوقع
تلنگانہ میں ڈرون یونیورسٹی قائم کرنے فلکسٹی گروپ کا اعلان
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو

انٹر فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر دونوں میں طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ فرسٹ ایئر کے نتائج میں کامیابی کا مجموعی تناسب 65.96 فیصد رہا، جن میں طالبات کا تناسب 73.83 فیصد جبکہ طلبہ کا تناسب 57.83 فیصد رہا۔ اس امتحان میں کل 4,88,430 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 3,22,191 کامیاب قرار پائے۔

سیکنڈ ایئر میں کامیابی کی شرح 65.65 فیصد رہی، طالبات کا کامیابی تناسب 74.21 فیصد اور طلبہ کا 57.31 فیصد رہا۔ اس امتحان میں 5,08,582 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 3,33,908 کامیاب ہوئے۔