حیدرآباد

تلنگانہ: رقص کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کی موت

کالج کے فریشرس ڈے کے موقع پر رقص کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آیا۔

حیدرآباد: کالج کے فریشرس ڈے کے موقع پر رقص کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

مقامی افراد کے مطابق ضلع کے گنگادھرا منڈل کے نیالکونڈاپلی گورنمنٹ آدرش کالج میں اسی منڈل کے گنڈو انجیا کی بیٹی 16سالہ پردیپتی، انٹرسال اول میں تعلیم حاصل کررہی تھی۔

جمعہ کو کالج میں فریشرس ڈے کے دوران پردیپتی اپنی سہیلیوں کے ساتھ رقص کررہی تھی کہ اچانک وہ گرپڑی۔

فوری طورپر کالج کے طبی عملے نے سی پی آر کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اور اسے کریم نگر کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

پردیپتی کے دل میں چھوٹی عمر سے ہی سوراخ تھا اور ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کرنے کا مشورہ دیاتھا۔

والدین سرجری کے متحمل نہیں تھے۔