تلنگانہ
تلنگانہ میں 25 اکتوبر سے تلنگانہ جاگروتی جنم باٹاپروگرام شروع کیاجائے گا:کویتا
انہوں نے تروملا میں پوجا کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس یقین کااظہار کیا کہ عوام سے جڑنے والی یہ یاترا کامیاب رہے گی۔انہوں نے کہاکہ اس یاتراکی کامیابی کیلئے وہ تروملا میں درشن کیلئے پہنچی ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی صدر کے کویتا نے کہا ہے کہ اس ماہ کی 25 تاریخ سے تلنگانہ جاگروتی جنم باٹاپروگرام شروع کیاجائے گا۔
انہوں نے تروملا میں پوجا کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس یقین کااظہار کیا کہ عوام سے جڑنے والی یہ یاترا کامیاب رہے گی۔انہوں نے کہاکہ اس یاتراکی کامیابی کیلئے وہ تروملا میں درشن کیلئے پہنچی ہیں۔
کویتا نے کہا کہ انہوں نے دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھرا د کی خوشحالی، عوام میں امن و سکون کیلئے پوجا کی۔اس موقع پر ان کے شوہر انیل بھی موجودتھے۔