تلنگانہ

تلنگانہ جورالا پراجیکٹ کے 23 دروازے کھول کر پانی خارج کیا گیا

جمعہ کی نصف شب سے ہی جورالا پراجیکٹ میں اچانک پانی کی سطح تیزی سے بڑھنے لگی، جس کے پیش نظر حکام نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے 23 دروازے کھول دیے اور بڑی مقدار میں پانی کو نچلے علاقوں کی طرف چھوڑا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: مہاراشٹرا اور کرناٹک میں شدید بارش کے سبب تلنگانہ کے جورالا پراجیکٹ میں پانی کے بہاو میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ


جمعہ کی نصف شب سے ہی جورالا پراجیکٹ میں اچانک پانی کی سطح تیزی سے بڑھنے لگی، جس کے پیش نظر حکام نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے 23 دروازے کھول دیے اور بڑی مقدار میں پانی کو نچلے علاقوں کی طرف چھوڑا جا رہا ہے۔


ذرائع کے مطابق جورالا پراجیکٹ میں بالائی علاقوں سے 1,15,000 کیوسک پانی داخل ہوا، جب کہ 23 دروازوں کے ذریعہ 1,24,562 کیوسک پانی خارج کیا گیا۔


پراجیکٹ کی مکمل آبی سطح 318.516 میٹر ہے، جب کہ فی الحال پانی کی سطح 317.520 میٹر تک پہنچ چکی ہے۔


حکام نے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے کسی بھی وقت پانی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسی بنا پر ڈیم حکام مسلسل الرٹ پر ہیں اور ہر گھنٹے پانی کی آمد کا جائزہ لیاجارہا ہے۔