تلنگانہ: اراضی کا تنازعہ۔ کسان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت
تفصیلات کے مطابق لازورس نامی کسان نے 2007 میں اسی گاؤں کی سریجنا دیوی سے 11 ایکڑ اراضی خریدی تھی۔ لازورس کا الزام تھا کہ 2024 میں سریجنا دیوی نے اس کی تقریباً 2 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کر کے اس کے گرد باڑ لگا دی جس پر اس نے پولیس سے شکایت کی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریا پیٹ کے گاؤں راولہ پلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اراضی کے تنازعہ کی وجہ سے ایک کسان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لازورس نامی کسان نے 2007 میں اسی گاؤں کی سریجنا دیوی سے 11 ایکڑ اراضی خریدی تھی۔ لازورس کا الزام تھا کہ 2024 میں سریجنا دیوی نے اس کی تقریباً 2 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کر کے اس کے گرد باڑ لگا دی جس پر اس نے پولیس سے شکایت کی۔
جب سرکل انسپکٹر نرسمہاراؤ متنازعہ اراضی پر جانچ کے لیے پہنچے تو اس دوران شدید ذہنی دباؤ اور صدمہ کی تاب نہ لاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے لازورس کی موت ہوگئی۔
اس واقعہ کے بعد اس کے مشتعل رشتہ داروں نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے سریجنا دیوی کے گھر کے سامنے احتجاج کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سریجنا دیوی کے بشمول10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔