دہلی

مودی، امیت شاہ کو وزیراعظم بنانے ووٹ مانگ رہے ہیں: اروند کجریوال (ویڈیو)

عبوری ضمانت پر رہائی کے ایک دن بعد چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ مودی تمام اپوزیشن قائدین کو سلاخوں کے پیچھے ڈالتے ہوئے اور بی جے پی کے اندر دیگر قائدین کا سیاسی صفایا کرتے ہوئے آمریت تھوپنے کے ایک ملک‘ ایک لیڈر کے مشن پر ہیں۔

نئی دہلی: عبوری ضمانت پر رہائی کے ایک دن بعد چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ مودی تمام اپوزیشن قائدین کو سلاخوں کے پیچھے ڈالتے ہوئے اور بی جے پی کے اندر دیگر قائدین کا سیاسی صفایا کرتے ہوئے آمریت تھوپنے کے ایک ملک‘ ایک لیڈر کے مشن پر ہیں۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
مودی کی گارنٹی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونے دیں گے:مودی

ہفتہ کے دن عام آدمی پارٹی ہیڈکوارٹرس نئی دہلی میں حاضرین سے خطاب میں پارٹی سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی‘ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں کیونکہ مودی کے 75 سال میں ریٹائر ہوجانے کے بعد امیت شاہ جانشین بنیں گے۔

کجریوال نے زور دے کر کہا کہ عام آدمی پارٹی‘ مرکز میں نئی حکومت کا حصہ ہوگی۔ ہم دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دلائیں گے۔ کجریوال نے کہا کہ جیل سے رہائی کے بعد گزشتہ 20 گھنٹوں میں میں نے سیاسی ماہرین اور لوگوں سے بات چیت کی ہے۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ بی جے پی کی حکومت بننے والی نہیں۔

انتخابی مہم شروع کرنے سے قبل کجریوال نے بیوی سنیتا اور چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان کے ساتھ وسطی دہلی کے ہنومان مندر میں پوجا کی۔ کجریوال نے پارٹی ہیڈکوارٹرس میں کہا کہ یہ لوگ انڈیا بلاک سے پوچھتے ہیں کہ اس کا وزیراعظم کون ہوگا۔

میں بی جے پی سے پوچھتا ہوں کہ اس کا وزیراعظم کون ہوگا۔ مودی جی آئندہ سال 17 ستمبر کو 75 برس کے ہوجائیں گے۔ وہ 75 برس میں ریٹائرمنٹ کا قانون بناچکے ہیں۔ ایل کے اڈوانی‘ مرلی منوہر جوشی اور سمترا مہاجن کو ریٹائر کردیا گیا۔ مودی آئندہ سال ریٹائر ہوجائیں گے۔ وہ امیت شاہ کو وزیراعظم بنانے کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

کیا امیت شاہ‘ مودی کی گارنٹی پوری کریں گے؟۔ کجریوال کے ریمارکس خارج کرتے ہوئے امیت شاہ نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی ملک کی قیادت کرتے رہیں گے اور بی جے پی میں اس مسئلہ پر کوئی الجھن نہیں ہے۔ کجریوال نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میں لکھ کر دے سکتا ہوں کہ بی جے پی والے لوک سبھا الیکشن جیتنے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی ہٹادیں گے۔

a3w
a3w