تلنگانہ

تلنگانہ: کرایہ کی عدم ادائیگی،مکان مالک نے اسکول کی عمارت کو مقفل کردیا،طلبہ باہرانتظارکرتے رہے

اس کرایہ کی عمارت میں جملہ80 طلبہ تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ جب وہ صبح معمول کے مطابق اسکول پہنچے تو دروازہ بند پایا۔ بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم گزشتہ 30 ماہ سے عمارت کا کرایہ ادا کرنے میں ناکام رہا تھاجس کے باعث مالک مکان نے عمارت کو تالا لگا دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سوریاپیٹ ٹاون کے تلک نگر کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے طلبہ کو اُس وقت اسکول کے باہر انتظار کرنا پڑا جب عمارت کے مالک نے کرایہ ادا نہ ہونے پر اسکول کا گیٹ بند کر دیا۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

اس کرایہ کی عمارت میں جملہ80 طلبہ تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ جب وہ صبح معمول کے مطابق اسکول پہنچے تو دروازہ بند پایا۔ بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم گزشتہ 30 ماہ سے عمارت کا کرایہ ادا کرنے میں ناکام رہا تھاجس کے باعث مالک مکان نے عمارت کو تالا لگا دیا۔


مندل ایجوکیشن آفیسر سرینواس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور طلبہ کو عارضی طور پر اسی کالونی میں واقع ضلع پریشد ہائی اسکول منتقل کرنے کے انتظامات کئے۔

ضلع ایجوکیشن آفیسر کے اشوک کے مطابق عمارت کے کرایہ کی مد میں 3.4 لاکھ روپے بقایا ہیں۔ انہوں نے عمارت کے مالک سے بات کی اور یقین دلایا کہ بقیہ رقم جلد ادا کر دی جائے گی۔

اس یقین دہانی کے بعد مالک نے گیٹ دوبارہ کھول دیا۔ ڈی ای او نے تصدیق کی کہ اسکول کی کلاسس اسی عمارت میں معمول کے مطابق شروع ہو جائیں گی۔