تلنگانہ

تلنگانہ: ہوٹل کی چٹنی میں چھپکلی، 8 افراد کی طبیعت بگڑ گئی

اس غفلت کے نتیجہ میں مونگ پھلی کی چٹنی میں چھپکلی گرنے کا واقعہ سامنے آیا۔ کھانا کھانے کے بعد 8افراد کو الٹیاں اور دست شروع ہو گئے۔ ڈاکٹروں نے بھی مبینہ طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی طبیعت چھپکلی کے زہریلے اثرات کی وجہ سے خراب ہوئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کی ایک ہوٹل کی چٹنی میں چھپکلی کے باقیات والا کھانا کھانے سے 8افراد کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں
ٹاملناڈو کالج کے 42 طلبہ ہاسٹل میں ڈنر کھانے کے بعد بیمار
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


اس ہوٹل میں عام طور پر کافی پرہجوم رہتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس ہوٹل کے خلاف پہلے بھی غیر معیاری خوراک کی فراہمی کی شکایات موجود تھیں۔ مقامی افرادکا الزام ہے کہ بار بار شکایات کے باوجود متعلقہ حکام نے کوئی کارروائی نہیں کی۔


اس غفلت کے نتیجہ میں مونگ پھلی کی چٹنی میں چھپکلی گرنے کا واقعہ سامنے آیا۔ کھانا کھانے کے بعد 8افراد کو الٹیاں اور دست شروع ہو گئے۔ ڈاکٹروں نے بھی مبینہ طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی طبیعت چھپکلی کے زہریلے اثرات کی وجہ سے خراب ہوئی ہے۔

اس واقعہ کے بعد فوڈ سیفٹی حکام نے ہوٹل کا معائنہ کیا اور مالکین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی تاہم گاہکوں کا الزام ہے کہ فوڈ انسپکٹرس کی لاپرواہی کی وجہ سے بعض ہوٹل مالکین قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔


عوام نے مطالبہ کیا کہ غیر معیاری اور گندا کھانا فراہم کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔


ہوٹلوں کے کچن کی صفائی کو یقینی بنانے باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے۔ فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ متاثرہ افراد کو ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے مناسب معاوضہ دیا جائے۔


مقامی افرادنے مطالبہ کیا ہے کہ حکام خصوصی مہم چلا کر تمام ہوٹلوں میں صفائی اور کھانے کے معیار کو یقینی بنائیں۔