جرائم و حادثات

تلنگانہ: جڑچرلہ ٹاون کے قریب لاری الٹ گئی۔ ٹریفک بڑے پیمانہ پر جام ہوگئی

تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ ٹاون کے قریب ایک لاری الٹ گئی جس کے نتیجہ میں قومی شاہراہ نمبر 44 پر ٹریفک بڑے پیمانہ پر جام ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ ٹاون کے قریب ایک لاری الٹ گئی جس کے نتیجہ میں قومی شاہراہ نمبر 44 پر ٹریفک بڑے پیمانہ پر جام ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حیدرآباد میں مہندرا کار شوروم میں مہیب آتشزدگی۔7کاریں جل گئیں
منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت انعامی مقابلوں کی اختتامی تقریب، نمایاں طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا
تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ 2025
نارائن پیٹ کوڑنگل لفٹ ایریگیشن پراجیکٹ کو منظوری، چیف منسٹر ریونت ریڈی سے عوام کا اظہارِ تشکر

یہ حادثہ منگل کی صبح پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق یہ لاری چاول کی بھوسی لے جارہی تھی کہ ماچارم گاوں کے قریب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری الٹ گئی۔

اس حادثہ کے نتیجہ میں حیدرآباد تابنگالورو ہائی وے پر ٹریفک تقریبا دس کلومیٹر تک جام رہی۔

پولیس عہدیدار اطلاع پاکر وہاں پہنچے جنہوں نے لاری کو سڑک سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ پرٹریفک کو بحال کرنے کے اقدامات شروع کردیئے۔