تلنگانہ: خفیہ خزانہ کی تلاش میں بجلی کے جھٹکے سے شخص ہلاک
ضلع کے کندلاپلی گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ کندلاپلی کے سری راملو ناوت نے اپنے گھر میں خزانے موجود ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے تین افراد کو اسے نکالنے کے لئے رابطہ کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں خفیہ خزانہ کی تلاش میں بجلی کے جھٹکے سے شخص ہلاک ہوگیا۔
ضلع کے کندلاپلی گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ کندلاپلی کے سری راملو ناوت نے اپنے گھر میں خزانے موجود ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے تین افراد کو اسے نکالنے کے لئے رابطہ کیا۔
جگتیال کے انتارم گاؤں کے این موگیلی، گووندوپلی کے وی پلاسوامی اور دھرم پوری منڈل کے بی راجو نے خزانہ کو نکالنے کا معاہدہ کیا۔
رات میں گھر میں بجلی کی سپلائی منقطع کرکے تاریکی میں کھدائی کا آغاز کیا گیا۔ جب گہرائی میں کچھ نہیں ملا تو موگیلی گڑھے کے اوپر آگیا، مگر اُس وقت ہٹائے گئے فیوز سے اُس کے ہاتھ کو جھٹکا لگا اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔
اسے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعہ جگتیال کے گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن راستے میں ہی وہ ہلاک ہوگیا۔
اس کی اہلیہ کی شکایت پر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہی