حیدرآباد

تلنگانہ کے شہدا کی یادگار افتتاح کیلئے تیار

حیدرآباد شہر کے قلب میں سکریٹریٹ کے سامنے، یہ یادگار ایک اختراعی انداز میں تعمیر کی گئی ہے جو مکمل طور پر اسٹین لیس ا سٹیل سے بنی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کیلئے ا پنی جانوں کی قربانی دینے والوں کی یادمیں تعمیر تلنگانہ شہدا کی یادگار افتتاح کیلئے تیار ہے۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو 22جون کو اس کا افتتاح انجا م دیں گے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

حیدرآباد شہر کے قلب میں سکریٹریٹ کے سامنے، یہ یادگار ایک اختراعی انداز میں تعمیر کی گئی ہے جو مکمل طور پر اسٹین لیس ا سٹیل سے بنی ہے۔ اسے خاص طور پر ایک ”دیپ“کی شکل میں بنایا گیا ہے۔

اس میں آڈیو ویژول روم، کنونشن روم، ”روف ٹاپ ریسٹورنٹ“ وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے۔ یادگار کا افتتاح اس ماہ کی 22 تاریخ کو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کریں گے۔

آرٹسٹ رمنا ریڈی نے اس یادگار کو ڈیزائن کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ عصری آرکیٹچر کا نمونہ ہے۔اس کے اطراف چھوٹے فوارے بھی لگائے گئے ہیں جو اس کی خوب صورتی میں اضافہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ا س لوہے کی خاص بات یہ ہے کہ کئی برسوں تک بھی اس پر زنگ نہیں لگے گا۔اس میں 1200ٹن لوہے کا استعمال کیاگیا ہے۔اس کو پیشہ وارانہ طورپر بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پر دیپ بنایاگیا ہے جو تلنگانہ کے شہدا کو خراج ہے۔یہ ہمہ مقصدی یادگار ہے۔