تلنگانہ

تلنگانہ :گبا فارما کولڈ اسٹوریج میں بھیانک آتشزدگی

سنگاریڈی کے ساتھ ساتھ میڑچل-ملکاجگری اورمیدک اضلاع سے بھی فائر ٹنڈرس طلب کیے گئے، جو گزشتہ ایک گھنٹے سے زائد وقت سے آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ آگ قریبی صنعتی یونٹس تک نہ پھیل سکے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے انارم گاوں کی گبا فارما کولڈ اسٹوریج میں بدھ کی شب شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجہ میں اسٹوریج کا بڑا حصہ جل کر خاکسترہو گیا۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

آگ نے تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد بڑے پیمانے پر فائر بریگیڈ کا آپریشن شروع کیا گیا۔


سنگاریڈی کے ساتھ ساتھ میڑچل-ملکاجگری اورمیدک اضلاع سے بھی فائر ٹنڈرس طلب کیے گئے، جو گزشتہ ایک گھنٹے سے زائد وقت سے آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ آگ قریبی صنعتی یونٹس تک نہ پھیل سکے۔

اس کے باوجود کولڈ اسٹوریج کا ایک بڑا حصہ خاکستر ہو چکا ہے۔


اسٹوریج میں مختلف دواساز کمپنیوں کی ادویات رکھی گئی تھیں، جن کا تعلق سنگاریڈی ضلع سے بتایا گیا ہے۔ آگ لگنے کے بعد قریب میں رہنے والے اینٹ بھٹی کے مزدور محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے۔


تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جانا باقی ہے ۔ فائر بریگیڈ اور مقامی حکام تحقیقات میں مصروف ہیں۔