کے سی آر سے ملاقات بی جے پی قائد پارٹی سے معطل
بی جے پی کے ذرائع نے بتایا کہ ستیہ نارائنا نے پیر کو دیر گئے حیدر آباد میں چیف منسٹر سے ملاقات کی تھی، جب کہ چندر شیکھر راؤ نے برسر اقتدار بھارت راشٹریہ سمیتی نے شامل ہونے کیلئے مدعو کیا تھا۔
حیدر آباد: تلنگانہ بی جے پی یونٹ نے آج کونیرو ستیہ نارائنا (چنی) کو پارٹی سے معطل کردیا ہے جو کہ پارٹی کے بھدرا دری کتہ گوڑم ضلع کے صدر تھے۔
بی جے پی ریاستی یونٹ کے جنرل سکریٹری جی پرمیندر ریڈی نے یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ ستیہ نارائنا نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی تھی جس کی وجہ اُنہیں پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔
پرمیندر ریڈی نے مزید بتایا کہ ستیہ نارائنا نے چیف منسٹر سے جو ملاقات کی ہے، وہ پارٹی قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ اِس کے علاوہ مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث تھے جس کی وجہ ریاستی یونٹ میں اُن کو معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بی جے پی کے ذرائع نے بتایا کہ ستیہ نارائنا نے پیر کو دیر گئے حیدر آباد میں چیف منسٹر سے ملاقات کی تھی، جب کہ چندر شیکھر راؤ نے برسر اقتدار بھارت راشٹریہ سمیتی نے شامل ہونے کیلئے مدعو کیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ ستیہ نارائنا دیر گئے بی جے پی سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے، اُن کے جمعہ یا ہفتہ کو بی آر ایس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ چنی نے تلگو دیشم پارٹی اُمیدوار کی حیثیت سے حلقہ اسمبلی کتہ گوڑم سے 2014ء میں مقابلہ کیا تھا اور 2017ء میں وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔