تلنگانہ: میرپیٹ میں ویلڈنگ شاپ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ
تلنگانہ کے میرپیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع جلیل گوڑہ کی سائی گنیش نگر کالونی میں پیرکو ایک ویلڈنگ دکان میں بڑے پیمانہ پرآگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کے باعث مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے میرپیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع جلیل گوڑہ کی سائی گنیش نگر کالونی میں پیرکو ایک ویلڈنگ دکان میں بڑے پیمانہ پرآگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کے باعث مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
آگ کی لپیٹ میں کار میکینک شاپ، کار ڈینٹنگ شاپ سمیت اطراف کی دیگر دکانیں بھی آگئیں۔ مقامی افراد نے فوری طور پر آگ بجھانے والے عملہ اور پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے ملازمین تین فائر انجنس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے سبب پیش آیا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ دکان میں موجود آلات کا معائنہ کر کے آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مقامی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس اور فائر سیفٹی حکام باقاعدہ معائنہ کریں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں حیدرآباد میں مسلسل آگ لگنے کے واقعات سے شہریوں میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔