ہر حلقہ کیلئے 4000 ڈبل بیڈروم اور گروہا لکشمی کے تحت مزید 3000 مکانات کی تعمیر:تارک راما راو

تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق تارک راما راو نے کہا ہے کہ گریٹر حیدرآباد علاقہ میں ایک لاکھ افرادکو مکانات فراہم کرنے کا پروگرام چلایا جارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق تارک راما راو نے کہا ہے کہ گریٹر حیدرآباد علاقہ میں ایک لاکھ افرادکو مکانات فراہم کرنے کا پروگرام چلایا جارہا ہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ ہر حلقہ کے لئے 4000 ڈبل بیڈروم مکانات اور گروہا لکشمی کے تحت مزید 3000 مکانات کی تعمیر جاری ہے۔

آج وزیرموصوف نے شہرحیدرآبادکے ایل بی نگر میں ہستینا پورم جی ایس آر کے فنکشن ہال میں منعقدہ ایک پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اورمکانات کو باقاعدہ بنانے کے سرٹیفکیٹس پیش کئے۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت آئندہ 100 سالوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حیدرآباد میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے خلوص نیت سے کام کررہی ہے، فی الحال ایئرپورٹ تک میٹرو ریل کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

میئرحیدرآباد جی وجئے لکشمی،کمشنر پولیس رچہ کنڈہ آرایس چوہان اور دیگر نے اس پروگرام میں شرکت کی۔