تلنگانہ
مصنوعی ذہانت پر تلنگانہ میڈیااکیڈیمی کا صحافیوں کے لئے ورکشاپ
اکیڈیمی کے صدر سرینواس ریڈی نے ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ریاست کے دیگر علاقوں کے صحافیوں کے لئے بھی اے آئی ٹولس پر ورکشاپس منعقد کئے جائیں گے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی حیدرآباد میں آج صبح ورکنگ جرنلسٹس کے لئے مصنوعی ذہانت پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اکیڈیمی کے صدر سرینواس ریڈی نے ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ریاست کے دیگر علاقوں کے صحافیوں کے لئے بھی اے آئی ٹولس پر ورکشاپس منعقد کئے جائیں گے۔
سینئر صحافی اور اے آئی ٹولس کے ٹرینر یو سُدھاکر ریڈی نے ورکشاپ میں اے آئی سے متعلق مختلف تکنیکی پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
اس ورکشاپ میں تقریباً 70 صحافیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مصنوی ذہانت کے لئے استعمال ہونے والے ٹولز، طریقہ کار، اے آئی کے ذریعہ تیار کی جانے والی اشیاء میں ذمہ دارانہ عمل، اور اخلاقی معیارات جیسے موضوعات پر تفصیلی طورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔