تعلیم و روزگار

سرکاری میڈیکل کالجوں میں تقررات

عادل آباد رمس کے ڈائرکٹر اور ناگرکرنول گورنمنٹ جنرل اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے نئے عہدیداروں کا تقرر، محکمہ صحت نے جی او جاری کیا۔

حیدرآباد (منصف نیوزبیورو) تلنگانہ کے مختلف سرکاری میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں نئے انچارجس کا تقرر کرتے ہوئے محکمہ طب، صحت و خاندانی بہبود کی پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر کرسٹینا زیڈ چنگتو نے جی او جاری کیا ہے۔

سنگاریڈی گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پلاسٹک سرجری کے پروفیسر ڈاکٹر بلی رام چکتے کو عادل آباد رمس کا انچارج ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے،

جبکہ اب تک اس ذمہ داری پر فائز عادل آباد رمس کے آرتھوپیڈکس پروفیسر ڈاکٹر آر۔ جئے سنگھ کو ناگرکرنول گورنمنٹ جنرل اسپتال (جی جی ایچ) کا انچارج سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سپریا ناگرکرنول گورنمنٹ میڈیکل کالج میں او بی جی (زچگی و امراضِ نسواں) کی پروفیسر کی حیثیت سے برقرار رہیں گی۔