دل کا دورہ ، تلنگانہ کی میڈیکل طالبہ کی کینیڈا میں موت
مقامی افراداور اس کے رشتہ داروں نے بتایا کہ گاؤں کے نائب سر پنچ وینکٹ ریڈی کو دو بیٹے ارون ریڈی،بھرت ریڈی اور ایک بیٹی پوجیتا ریڈی ہیں۔ بڑا بیٹا کینیڈا میں ہے۔ پوجیتا ریڈی نے کھمم کے ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج میں بی ڈی ایس مکمل کیا۔
حیدرآباد: دل کا دورہ پڑنے سے تلنگانہ کی میڈیکل طالبہ کی کینڈا میں موت ہوگئی۔ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والی24سالہ پوجیتا نامی میڈیکل طالبہ اعلی تعلیم کے لیے کینیڈا گئی تھی۔ اس کی لاش کو اس کے آبائی گاؤں ملکاپور (اے) لایا گیا۔اس کے گاوں میں غم کا ماحول دیکھاگیا۔
مقامی افراداور اس کے رشتہ داروں نے بتایا کہ گاؤں کے نائب سر پنچ وینکٹ ریڈی کو دو بیٹے ارون ریڈی،بھرت ریڈی اور ایک بیٹی پوجیتا ریڈی ہیں۔ بڑا بیٹا کینیڈا میں ہے۔ پوجیتا ریڈی نے کھمم کے ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج میں بی ڈی ایس مکمل کیا۔
26 جنوری کو وہ اعلی تعلیم کیلئے کینڈا گئی تھی جہاں اس نے ایک ہفتہ بھائی ارون ریڈی کے مکان میں قیام کیا۔ بعد ازاں اپنی سہیلیوں کے ساتھ ہاسٹل میں رہنے لگی جہاں اس کو دل کا دورہ پڑا۔وہ ہاسٹل میں گرگئی۔اس کی سہیلیوں نے اس کو اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔
اس واقعہ کی اطلاع پر اس کا بھائی بھی وہاں پہنچ گیا جس کی کوششوں سے پوجیتا کی لاش آبائی مقام منتقل کی گئی جہاں اس کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔