تلنگانہ

تلنگانہ کی وزیر کونڈا سریکھا نے طوفان سے شدید طورپرمتاثرہ ضلع ورنگل کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا

شدید بارش کے باعث ورنگل ایسٹ حلقہ کے کئی ڈویژنوں میں کالونیاں زیر آب آگئیں،ان کا وزیر کونڈا سریکھا نے خود معائنہ کیا۔ ہر طرف صرف بارش اور سیلابی پانی ہی نظر آرہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیر کونڈاسریکھا نے طوفان سے شدید طورپرمتاثرہ ضلع ورنگل کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
راہول کی ریالی، بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا گرپڑیں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

شدید بارش کے باعث ورنگل ایسٹ حلقہ کے کئی ڈویژنوں میں کالونیاں زیر آب آگئیں،ان کا وزیر کونڈا سریکھا نے خود معائنہ کیا۔ ہر طرف صرف بارش اور سیلابی پانی ہی نظر آرہا ہے۔

انہوں نے بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا اورعہدیداروں کو اس سلسلہ میں ہدایات دیں۔انہوں نے بارش متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل کی سماعت کی اورانہیں یقین دہانی کروائی کہ ان مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔

متاثرین نے انہیں بتایاکہ بارش کا پانی ان کے مکانات میں داخل ہوگیا ہے اوران کو نقصان ہوا ہے۔کونڈاسریکھا نے عہدیداروں کو فوری طورپرمختلف ہدایات دیں۔