حیدرآباد

حیدرآباد میں ڈینگو کے واقعات میں اضافہ تشویشناک

شہر حیدرآباد میں ڈینگو بخارکے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ مچھروں کی افزائش سے متاثرہ علاقوں، بستیوں اور کالونیوں میں بخار کے مریضوں کی تعداد میں روز بروزبڑھ رہی ہے۔

 حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ڈینگو بخارکے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ مچھروں کی افزائش سے متاثرہ علاقوں، بستیوں اور کالونیوں میں بخار کے مریضوں کی تعداد میں روز بروزبڑھ رہی ہے۔

اسپتالوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں میں مچھر گھوم رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بستیوں میں مچھر مارنے کے اقدامات کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔

گزشتہ برس بھی بلدیہ عظمیٰ نے بستیوں میں ایسے واقعات پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی تھی۔ گزشتہ تین دنوں میں ضلع حیدرآباد میں ڈینگو کے 27 کیسس رجسٹر ہوئے ہیں۔

شہریوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اور انٹومولوجی شعبہ کو فوری طور پر مشترکہ لائحہ عمل بنا کر شہریوں کو اس بیماری سے نجات دلانے کی ضرورت ہے۔

شہر کی جھیلوں اور نالوں کے اطراف واقع کالونیوں میں مچھروں کی افزائش سب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔ جھیلوں میں جمع گھاس بھی مچھروں کی افزائش کا اہم سبب ہے۔