تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیرپونم پربھاکر نے وزیراعلی اوردیگر کو بی سی طبقات کو ریزرویشن کی پیشرفت سے واقف کروایا

بعدازاں، پی سی سی کے صدر مہیش کمار گوڑ، بھٹی وکرمارکا، وزراء پونم پر بھاکر اور وی سری ہری نے حیدرآباد میں اے آئی سی سی انچارج میناکشی نٹراجن سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیربی سی ویلفیر پونم پر بھاکر نے اتوار کو وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی، نائب وزیراعلی ملو بھٹی وکرمارکا اور پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کو ریاستی حکومت کی جانب سے مقامی بلدی اداروں کی انتخابات میں بی سی طبقات کے لئے42 فیصد ریزرویشن نافذ کرنے کی منظوری اور اس سلسلہ میں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی عرضی کے بعد ہونے والی تازہ ترین پیشرفت سے واقف کروایا۔

متعلقہ خبریں
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت

بعدازاں، پی سی سی کے صدر مہیش کمار گوڑ، بھٹی وکرمارکا، وزراء پونم پر بھاکر اور وی سری ہری نے حیدرآباد میں اے آئی سی سی انچارج میناکشی نٹراجن سے ملاقات کی۔ انہوں نے انہیں ریاستی حکومت کے موقف اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے 42 فیصد بی سی ریزرویشن پر اثرات کے بارے میں واقف کروایا۔