تلنگانہ

تلنگانہ: کاماریڈی ضلع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانی نقصان کم کرنے اقدامات کی ہدایت: وزیرسیتکا

انہوں نے مزید کہا کہ ندی نالوں اور تالابوں کے قریب عوام کو جانے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ علاقوں میں پیشگی انتباہ جاری کرتے ہوئے عوام کو باخبر رکھا جائے۔ وزیر سیتکا نے کہا کہ موسم سازگار ہوتے ہی وہ خود ضلع کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں جہاں بارش سے بڑے پیمانہ پر تباہی ہوئی ہے کی صورتحال کا وزیرسیتکا نے جائزہ لیا۔انہوں نے

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

ہدایت دی کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں حکام براہِ راست دورے کرتے ہوئے جانی نقصان کو کم کرنے کے لیے تمام احتیاطی اقدامات کریں۔ کلکٹر، ایس پی سمیت ضلع کے اعلیٰ حکام کو اس سلسلہ میں احکامات جاری کیے گئے۔


کاماریڈی ضلع میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال کے سلسلہ میں وزیر سیتکا نے حیدرآباد سے سرکاری مشیرمحمد علی شبیر ، ظہیرآباد کے ایم پی سریش شیٹکار کے ہمراہ ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔

اس موقع پر وزیر نے عہدیداروں سے کہا کہ نشیبی علاقوں کے مکانات کا معائنہ کرکے، جن گھروں میں پانی داخل ہوا ہے وہاں کے افراد کو فوری طور پر بازآبادکاری مراکز منتقل کیا جائے۔


انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ زیرِ آب مکانات سے پانی کی نکاسی کے اقدامات کریں اور بجلی، زراعت اور پنچایت راج محکمے فوری طور پر نقصان کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں۔

عہدیداروں کو موقع پر موجود رہ کر عوام کو حوصلہ دینے اور دیہاتوں میں صفائی کے کام تیز کرتے ہوئے وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کی ہدایت دی گئی۔


انہوں نے مزید کہا کہ ندی نالوں اور تالابوں کے قریب عوام کو جانے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ علاقوں میں پیشگی انتباہ جاری کرتے ہوئے عوام کو باخبر رکھا جائے۔ وزیر سیتکا نے کہا کہ موسم سازگار ہوتے ہی وہ خود ضلع کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیں گی۔


ٹیلی کانفرنس کے دوران حکام نے ضلع میں بارش کی شدت، سیلاب کے بہاؤ اور نقصانات کی صورتحال سے وزیر کوواقف کروایا۔