تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیرسریدھربابو نے حادثہ میں زخمی شخص کی اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا

راستے میں پداپلی کے مضافات میں ایک بائیک سوار شدید سڑک حادثہ کا شکارہوکر زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا جسے دیکھ کر وزیرموصوف نے اپنی گاڑیوں کے قافلہ کورکوایا۔

حیدرآباد: انسانیت کی بہترین مثال پیش کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی سریدھربابو نے حادثہ میں زخمی شخص کی اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا۔

متعلقہ خبریں
جدہ میں سرید ھربابو کا آرامکو اور الشریف گروپ سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
تلنگانہ کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے میں مرکز تعاون کرے: سریدھر بابو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا


تفصیلات کے مطابق کل رات تقریباً 9 بجے وزیر موصوف منتھنی حلقہ میں مختلف پروگراموں میں شرکت کے بعد کریم نگر کے لئے روانہ ہوئے۔


راستے میں پداپلی کے مضافات میں ایک بائیک سوار شدید سڑک حادثہ کا شکارہوکر زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا جسے دیکھ کر وزیرموصوف نے اپنی گاڑیوں کے قافلہ کورکوایا۔

انہوں نے اپنی گاڑی سے نیچے اتر کراس کو دیکھا اور اپنے ساتھ موجود عملہ کے ذریعہ اس کو اسپتال روانہ کیا۔انہوں نے ساتھ ہی فون کے ذریعہ ڈاکٹرس سے بات کی اور اس شخص کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔


بعد ازاں وہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔