تلنگانہ

تلنگانہ میں بلدی انتخابات: چین کے ساتھ تصادم میں ہلاک کرنل سنتوش بابو کی ماں انتخابی میدان میں

ریاست کی اصل اپوزیشن بی آر ایس کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والی منجولا نے کہا ”میں نے ملک کے لئے اپنے بیٹے کو کھو دیا ہے اور اب بطور ماں میرا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، اسی عزم کے ساتھ میں بلدی انتخابات میں حصہ لے رہی ہوں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سوریا پیٹ کے بلدی انتخابات اس مرتبہ تمام کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ سال 2020 میں چین کے فوجیوں کے ساتھ وادی گلوان کی جھڑپ کے دوران ملک کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے بہادرکرنل سنتوش بابو کی ماں،منجولا کا انتخابی میدان میں اترنا سیاسی اور سماجی حلقوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں مجالس مقامی کے انتخابات کی تیاریاں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


ریاست کی اصل اپوزیشن بی آر ایس کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والی منجولا نے کہا ”میں نے ملک کے لئے اپنے بیٹے کو کھو دیا ہے اور اب بطور ماں میرا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، اسی عزم کے ساتھ میں بلدی انتخابات میں حصہ لے رہی ہوں۔


انہوں نے واضح کیا کہ ان کی اولین ترجیح مقامی مسائل کو حل کرنا اور عوام کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ خاص طور پر خواتین کی فلاح و بہبود، صفائی،پینے کے صاف پانی اور سڑکوں جیسے مسائل پر توجہ دیں گی۔ انہوں نے وارڈ نمبر 44 سے بی آر ایس امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا جس پر سوریا پیٹ کے شہریوں کی جانب سے انہیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔