تلنگانہ

تلنگانہ: 10 ماہ کے بچے کی مسخ شدہ لاش دستیاب، کتوں کے حملہ میں موت کا شبہ

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بودھن ٹاون میں بس اسٹینڈ کے قریب 10 ماہ کے بچے کی مسخ شدہ لاش پائی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بودھن ٹاون میں بس اسٹینڈ کے قریب 10 ماہ کے بچے کی مسخ شدہ لاش پائی گئی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ویڈیو: اسپتال میں آوارہ کتوں کی موجودگی سے سنسنی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ایک بھکاری خاتون اپنے بیٹے کو بس اسٹینڈ کے قریب چھوڑ کر رفع حاجت کے لیے قریبی کھلی جگہ پر چلی گئی۔

جب وہ واپس آئی تو لڑکا کہیں نہیں تھا۔ اس نے بچے کو ہر جگہ تلاش کیا اور جب وہ اسے نہیں ملا تو اس نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

پولیس، کو قریبی علاقہ سے ایک بچے کے جسم کے اعضاء ملے۔ کتے لڑکے کے جسم کے حصوں کو کھاگئے۔ پولیس نے بچے کے جسم کے اعضاء کو اکٹھا کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے ٹسٹ کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ لاش کے اعضاء لڑکے کے تھے یا کسی اور بچے کے۔