جرائم و حادثات
ویڈیو: اسپتال میں آوارہ کتوں کی موجودگی سے سنسنی
کتے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ اور دیگر علاقوں کے قریب آزادانہ گھومتے پھرتے نظرآئے، جس سے مریضوں اور عملے دونوں کو مشکلاتگ کا سامنا کرناپڑا۔

حیدرآباد: ناگرکرنول جنرل اسپتال میں سات آوارہ کتوں کی موجودگی سے مریضوں میں سنسنی پھیل گئی۔
کتے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ اور دیگر علاقوں کے قریب آزادانہ گھومتے پھرتے نظرآئے، جس سے مریضوں اور عملے دونوں کو مشکلاتگ کا سامنا کرناپڑا۔
مریضوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کی موجودگی، خاص طور پر او پی روم کے قریب، کافی پریشانی کا باعث بنی۔ ہنگامہ آرائی کے باوجود، اسپتال کے حکام کتوں کو فوری طور پر بھگانے میں ناکام رہے، جس سے مریضوں، ان کے رشتہ داروں میں مایوسی پھیل گئی۔