تلنگانہ

تلنگانہ: ماں اور بیٹی کی پراسرار موت

آندھرا پردیش کے پلناڈو ضلع کے ماچرلہ منڈل کے گنواری گاؤں کے سیتا رام ریڈی اپنی بیوی راجیشوری اور دو بیٹیوں کے ساتھ ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں مقیم تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ماں اور بیٹی مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئیں۔

متعلقہ خبریں
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ

آندھرا پردیش کے پلناڈو ضلع کے ماچرلہ منڈل کے گنواری گاؤں کے سیتا رام ریڈی اپنی بیوی راجیشوری اور دو بیٹیوں کے ساتھ ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں مقیم تھے۔

ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرنے والے سیتا رام ریڈی دفتر کے کام کے سلسلہ میں دوسرے شہر گئے ہوئے تھے۔

واپسی پر انہوں نے دیکھا کہ ان کی بیوی راجیشوری نے پھانسی لگا کر جان دے دی ہے، جبکہ 13سالہ بیٹی ویدشری کی گردن پر شدید زخموں کے نشانات پائے گئے۔

اس کی لاش دوسری کمرے میں پڑی ہوئی تھی۔ راجیشوری کے ہاتھوں پر بھی شدید زخم پائے گئے۔

ان کی بڑی بیٹی جو نویں جماعت کی طالبہ ہے، بے ہوشی کی حالت میں ملی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جابچ شروع کردی ہے اور بڑی بیٹی سے حقائق معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ابتدائی جانچ میں شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ماں نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہوگی۔