بھارت

اچانک اموات اور کووڈ ویکسینز: حقیقت کیا ہے؟

ریسرچ میں کیا سامنے آیا؟ ریپورٹ کے مطابق، ان میں سے زیادہ تر افراد کو پہلے سے ہی کچھ سنگین بیماریوں کا سامنا تھا۔ جیسے کہ — دل کے عارضے، جینیاتی خرابیاں، یا دیگر صحت کے مسائل۔ اور اہم بات — اس تحقیق میں کہیں بھی یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ کووڈ ویکسینز ہی ان اموات کی وجہ بنی ہیں۔

حیدرآباد: کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کوئی شخص… جو ابھی کچھ لمحے پہلے ہنستا، ناچتا، باتیں کرتا نظر آیا… اچانک گر کر جان سے چلا جائے؟ جی ہاں، حالیہ دنوں میں ہندوستان بھر میں اس قسم کے سَڈن ڈیتھس یعنی اچانک اموات کے واقعات میں حیرت انگیز طور پر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
میاچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر کی موت
کیئرٹیکر کے حملے میں 70سالہ شخص کی موت، بیوی زخمی

چھوٹے بچے ہوں یا جوان، یا پھر بوڑھے افراد… عمر کوئی بھی ہو — لوگ اچانک گر رہے ہیں، اور سانسیں ہمیشہ کے لیے بند ہو رہی ہیں۔ کوئی ڈانس کرتے کرتے گرا، کوئی کھیل کے میدان میں، اور کوئی روزمرہ کی زندگی میں چلتے چلتے ہی…

اصل سوال یہ ہے: آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ سوشل میڈیا پر ایک نیا نظریہ تیزی سے پھیل رہا ہے — کہ شاید یہ سب کچھ کووڈ ویکسینز کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ لیکن… کیا واقعی ایسا ہے؟ کیا کورونا ویکسینز اچانک اموات کی وجہ بن رہی ہیں؟ کیا ہمیں ڈرنا چاہیے؟ اس سوال پر ایک بڑا خلاصہ سامنے آیا ہے!

مرکز نے بالآخر ان افواہوں پر باضابطہ طور پر وضاحت دے دی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے: "کووِڈ ویکسینز اور حالیہ اچانک اموات کے درمیان کوئی سائنسی تعلق موجود نہیں ہے!” یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ان شکوک و شبہات پر عوام میں کافی بے چینی دیکھی جا رہی تھی۔

اب آئیے جانتے ہیں: اصل ماجرا کیا ہے؟ ہندوستانی میڈیکل ریسرچ کونسل (ICMR) اور دہلی AIIMS نے مل کر ایک گہری تحقیق کی۔ اس تحقیق میں خاص طور پر ان افراد کے کیسز کو جانچا گیا جو کورونا سے تو بچ گئے تھے، لیکن کچھ ہی دنوں بعد اچانک موت کا شکار ہو گئے۔

 تحقیق میں شامل ہر پہلو پر نظر ڈالی گئی: ان کی میڈیکل ہسٹری، ویکسین کی ڈوز، اور جسمانی صحت کی دیگر تفصیلات۔

ریسرچ میں کیا سامنے آیا؟ ریپورٹ کے مطابق، ان میں سے زیادہ تر افراد کو پہلے سے ہی کچھ سنگین بیماریوں کا سامنا تھا۔ جیسے کہ — دل کے عارضے، جینیاتی خرابیاں، یا دیگر صحت کے مسائل۔ اور اہم بات — اس تحقیق میں کہیں بھی یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ کووڈ ویکسینز ہی ان اموات کی وجہ بنی ہیں۔

یعنی سادہ لفظوں میں کہہ لیں — "یہ اموات ویکسینز کی وجہ سے نہیں، بلکہ پہلے سے موجود بیماریوں کی وجہ سے ہوئی ہیں!”