تلنگانہ

تلنگانہ: پولٹری فارم میں تقریباً 2000 مرغیاں مردہ پائی گئیں

جس کے پیش نظراس گاوں میں رہنے والوں میں تشویش دیکھی گئی کیونکہ اچانک اس پولٹری فارم کی تقریبا دوہزارمرغیاں مردہ پائی گئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ونپرتی ضلع کے کونور گاؤں میں شیوکیسوا ریڈی پولٹری فارم میں تقریباً 2000 مرغیاں مر دہ پائی گئیں۔ تلنگانہ کی پڑوسی ریاستوں میں برڈ فلو پھیل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
کوکٹ پلی نَلّا چیروو کی بحالی مکمل، اسی ہفتے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا
فارم کی مرغی کے گوشت میں کینسر پیدا کرنے والے کیمیکلز کا انکشاف
جلسہ بیاد محمد مظہر الدین مرحوم (مظہر ملت ) و دعوت افطار کا اہتمام
اخلاق و کردار ہماری وراثت، زندگیوں کو عین قرآنی تعلیمات کے مطابق گزاریں: پروفیسر مسعود احمدقطب شاہی جامع مسجد باٹاسنگارام میں پہلا نعتیہ مشاعرہ، شعرا نے ایمان افروز کلام پیش کیا
پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ جناب رمنا راو وظیفۂ حسنِ خدمت پر سبکدوش، شاندار وداعی تقریب کا انعقاد

جس کے پیش نظراس گاوں میں رہنے والوں میں تشویش دیکھی گئی کیونکہ اچانک اس پولٹری فارم کی تقریبا دوہزارمرغیاں مردہ پائی گئیں۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ضلع ویٹرنری آفیسر وینکٹیشور ریڈی نے پولٹری فارم کا دورہ کیا اور ابتدائی جانچ میں کہا کہ مرغیوں کی موت کی وجہ لیب کی رپورٹ کے بعد معلوم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انسانوں میں برڈ فلو کے پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔