حیدرآباد

تلنگانہ کابینہ نے بجٹ کو منظوری دے دی

چیف منسٹر کے دفتر کے ٹوئیٹ میں یہ بات بتائی گئی۔وزیرفائنانس ہریش راو 6فروری کو 10.30بجے دن بجٹ پیش کریں گے۔ بعد ازاں وزیر امور مقننہ پرشانت ریڈی قانون ساز کونسل میں بجٹ پیش کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی کابینہ نے کیمپ آفس پرگتی بھون میں منعقدہ اجلاس میں سال 2023-24کے لئے ریاستی بجٹ کو منظوری دیدی۔اس اجلا س کی صدارت وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کی۔کابینہ میں منظوری سے پہلے بجٹ کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کے قرض میں مزید اضافہ، مقروض ریاستوں کی فہرست میں نمایاں مقام
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

چیف منسٹر کے دفتر کے ٹوئیٹ میں یہ بات بتائی گئی۔وزیرفائنانس ہریش راو 6فروری کو 10.30بجے دن بجٹ پیش کریں گے۔ بعد ازاں وزیر امور مقننہ پرشانت ریڈی قانون ساز کونسل میں بجٹ پیش کریں گے۔

7فروری کو اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔بجٹ سیشن 12فروری تک جاری رہے گاجس کا فیصلہ بزنس اڈوائزری کمیٹی میں کیاجائے گا۔عام بجٹ پر مباحث اور اس پر وزیر کا جواب 8فروری تک ہوگا۔