تلنگانہ

تلنگانہ: تیز رفتار کارکی ٹکرسے ایک شخص ہلاک

مہلوک کی شناخت 25سالہ سرینوکے طورپرکی گئی ہے۔وہ وقارآباد بریج پر اپنی بائیک پر جارہاتھا کہ تیزرفتار کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں کار نے اس کی بائیک کو ٹکر دے دی۔

حیدرآباد: تیزرفتارکارکی ٹکرسے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع وقارآبادمیں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

مہلوک کی شناخت 25سالہ سرینوکے طورپرکی گئی ہے۔وہ وقارآباد بریج پر اپنی بائیک پر جارہاتھا کہ تیزرفتار کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں کار نے اس کی بائیک کو ٹکر دے دی۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ سرینو موقع پرہی ہلاک ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے کا ر کو ضبط کرلیا اوراس روٹ پر ٹریفک کو بحال کرنے کا کام کیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔