دہلی

خودکشی نوٹ پر مودی کا مذاق، پرینکا گاندھی کی تنقید

کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خودکشی نوٹ پر مذاق کرنے پر نشانہ تنقید بنایا

نئی دہلی: کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خودکشی نوٹ پر مذاق کرنے پر نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ وزیراعظم اور ان کے اس لطیفہ پر دل کھول کر ہنسنے والوں کو ذہنی صحت سے متعلق مسائل پر بے حس انداز میں ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے اپنے آپ کو تعلیم یافتہ بنانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
وزیراعظم کے بے بنیاد دعویٰ پر تنقید
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے

واضح رہے کہ وزیراعظم مودی نے چہارشنبہ کے روز ایک میڈیا چیانل کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے ایک لطیفہ سنایا کہ ایک پروفیسر نے اپنی بیٹی کا خودکشی نوٹ پڑھتے ہوئے یہ تبصرہ کیا تھا کہ اس کی برسوں کی محنت کے باوجود لڑکی کی تحریر میں ہجے کی غلطیاں پائی جاتی ہیں۔

وزیراعظم نے یہ تبصرہ کرتے ہوئے کہ چیانل کے ایڈیٹر اِنچیف اب اچھی ہندی بولنے لگے ہیں‘ یہ لطیفہ سنایا تھا۔ پرینکا گاندھی نے کانکلیو میں سنائے گئے مودی کے لطیفہ کا ویڈیو منسلک کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ نوجوانوں میں مایوسی اور خودکشی (کے رجحانات) کوئی مذاق کامعاملہ نہیں ہے۔

این سی آر بی کے اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں 164033 ہندوستانیوں نے خودکشی کی جن میں سے بیشتر کی عمر 30 سال سے کم تھی۔ یہ ایک المیہ ہے‘ مذاق نہیں۔

a3w
a3w